پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث موٹر وے کئی مقامات پر بند

اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں جمعرات کو صبح کے اوقات میں شدید دھند کے باعث اسلام آباد سے لاہور موٹر وے کئی مقامات پر عارضی طور پر بند کر دی گئی۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق صبح کے وقت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہر شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔ حد نگاہ صفر ہونے کے باعث موٹر وے …

اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں جمعرات کو صبح کے اوقات میں شدید دھند کے باعث اسلام آباد سے لاہور موٹر وے کئی مقامات پر عارضی طور پر بند کر دی گئی۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق صبح کے وقت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہر شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔ حد نگاہ صفر ہونے کے باعث موٹر وے کئی مقامات پر بند کر دی گئی جبکہ موٹر وے پولیس کی ہدایت پر ٹرانسپورٹ متبادل سڑکوں کی جانب موڑ دی گئی۔

مزید خبریں

Leave a Reply