پند ر ہویں قومی اسمبلی کی حلف برداری، قائد ایوان، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے موقع پر پارلیمنٹ ہاﺅس میں سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے اعلیٰ سطحی اجلاس

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) پند ر ہویں قومی اسمبلی کی حلف برداری، قائد ایوان، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے موقع پر پارلیمنٹ ہاﺅس میں سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے بدھ کو اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں قومی اسمبلی سیکریٹریٹ، انٹیلی جنس بیورو، اسلام آباد پولیس، وزارت کیڈ و دیگر اعلیٰ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا …

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) پند ر ہویں قومی اسمبلی کی حلف برداری، قائد ایوان، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے موقع پر پارلیمنٹ ہاﺅس میں سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے بدھ کو اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں قومی اسمبلی سیکریٹریٹ، انٹیلی جنس بیورو، اسلام آباد پولیس، وزارت کیڈ و دیگر اعلیٰ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اراکین قومی اسمبلی کا حلف، سپیکر و ڈپٹی سپیکر اور وزیراعظم کے انتخاب کے موقع پر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات ہوں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غیر متعلقہ افراد پارلیمنٹ ہاﺅس میں داخل نہیں ہو سکیں گے اور سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو بھی پارلیمنٹ ہاﺅس میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ وزیٹر پاس بھی تصدیق کے بغیر جاری نہیں ہوں گے۔

مزید خبریں