پوری دنیا کے سرمایہ کاروں کو سی پیک میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے،پاکستان میںمتعین چین کے سفیر ژاو جنگ

اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اے پی پی) چینی سفیر ژاو جنگ نے کہاہے کہ پوری دنیا کے سرمایہ کاروں کو سی پیک میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے.چِین کی آٹھ کمپنیاں سی پیک میں جوائنٹ وینچر کے تحت کام کر رہی ہیں ،وزیر اعظم عمران خان آئندہ ہفتے چین کا دورہ کریں گے ، سوشل سیکٹر میں نئے منصوبوں پر ایم او یوز ہونگے ،کے پی اور بلوچستان …

اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اے پی پی) چینی سفیر ژاو جنگ نے کہاہے کہ پوری دنیا کے سرمایہ کاروں کو سی پیک میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے.چِین کی آٹھ کمپنیاں سی پیک میں جوائنٹ وینچر کے تحت کام کر رہی ہیں ،وزیر اعظم عمران خان آئندہ ہفتے چین کا دورہ کریں گے ، سوشل سیکٹر میں نئے منصوبوں پر ایم او یوز ہونگے ،کے پی اور بلوچستان میں ہزاروں ووکیشنل ٹرینگ سینٹرز کو اپ گریڈ کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹریٹیجک ویژن کی سی پیک پر کتاب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔چینی سفیر نے کہا کہ2010 تک پاکستان عالمی دہشتگردی سے نمٹتا رہا ،دونوں ممالک کی مشترکہ کوششوں سے سی پیک پر مشترکہ پالسیاں بنائی گئیں ،سی پیک نے باہمی تعاون کا نیا پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔انہو ں نے کہا کہ اس وقت میں پاکستان میں ڈپٹی چیف مشن تھا ،2017 میں بطور سفیر پاکستان آیا تو حالات مختلف تھے۔انہو ں نے کہا کہ دونوں ممالک کی مشترکہ کوششوں سے سی پیک پر مشترکہ پالسیاں بنائی گئیں ،پاکستان اور چین دونوں میں آبادی کا تناسب زیادہ ہے ،سی پیک نے خطے کو باہمی تعاون کا نیا پلیٹ فارم مہیا کیا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ چین کی آٹھ کمپنیاں سی پیک میں جوائنٹ وینچر کے تحت کام کر رہی ہیں۔انھوں نے مزید کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کے آئندہ ہفتے چین کے دورہ میں چین میں سوشل سیکٹر میں نئے منصوبوں پر ایم او یوز ہونگے۔کے پی اور بلوچستان میں ہزاروں ووکیشنل ٹرینگ سینٹرز کو اپ گریڈ کریں گے۔انھوں نے بتایا کہ سی پیک انٹرنیشنل ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں ہوگااورپوری دنیا کے سرمایہ کاروں کو سی پیک میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے۔

Leave a Reply