اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ماضی میں بہت سے چیلنجوں کا سامنا کیا ہے۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو عوام کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ محمد نواز شریف …
پوری قوم جانتی ہے کہ محمد نواز شریف کے ساتھ کیا ہوا،مسلم لیگ (ن) جلد اس بحران سے باہر آ جائے گی،وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ماضی میں بہت سے چیلنجوں کا سامنا کیا ہے۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو عوام کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ محمد نواز شریف کے ساتھ کیا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) جلد ہی اس بحران سے باہر آ جائے گی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میں گزشتہ 28 سالوں سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کا سیاسی کارکن ہوں۔ محمد نواز شریف سے متعلق حالیہ فیصلے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ کچھ طاقتیں پاکستان کو واچ لسٹ میں لانا چاہتی ہیں لیکن ہم پر امید ہیں کہ پاکستان کامیابی سے اس صورت حال سے نکل آئے گا۔ انہوں نے مذید کہا کہ اس ضمن میں روس کی پاکستان کے لیے حمایت انتہائی اہم ہے۔








