اسلام آباد ۔ 07 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ پورے ملک میں یکساں تعلیمی نظام ہونا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو گوجر خان کے مقامی سکول میں تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مدارس اور سکولوں میں یکساں نظام تعلیم کو متعارف کرانے کی ضرورت …
پورے ملک میں یکساں تعلیمی نظام ہونا چاہئے،وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 07 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ پورے ملک میں یکساں تعلیمی نظام ہونا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو گوجر خان کے مقامی سکول میں تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مدارس اور سکولوں میں یکساں نظام تعلیم کو متعارف کرانے کی ضرورت ہے، اس طرح ہم مدارس اور سکولوں کے بچوں کی تفریق کو ختم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کی تعلیم سکول میں لازمی ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوشش ہمارے تعلیمی نظام کو نئے دور سے ہم آہنگ کرنے میں مدد دے گی۔ بعد ازاں انہوں نے پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلباءمیں انعامات تقسیم کئے۔







