اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت پاکستان ( ایف پی سی سی آئی) کی ریجنل قائمہ کمیٹی کے چیئرمین احمد جواد نے کہا ہے کہ ملک میں فصلوں کی تیاری کے بعد ( پوسٹ ہارویسٹ ) کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا فروغ انتہائی ضروری ہے جس سے نہ صرف پوسٹ ہارویسٹ کے نقصانات کو کم سے کم بلکہ کاشتکاروں کے منافع …
پوسٹ ہارویسٹ کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کا فروغ انتہائی ضروری ہے،احمد جواد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت پاکستان ( ایف پی سی سی آئی) کی ریجنل قائمہ کمیٹی کے چیئرمین احمد جواد نے کہا ہے کہ ملک میں فصلوں کی تیاری کے بعد ( پوسٹ ہارویسٹ ) کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا فروغ انتہائی ضروری ہے جس سے نہ صرف پوسٹ ہارویسٹ کے نقصانات کو کم سے کم بلکہ کاشتکاروں کے منافع میں بھی زیادہ سے زیادہ اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ بدھ کو اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ امریکی کینو 2 ہزار ڈالر فی ٹن جبکہ پاکستانی کینو 500 ڈالر فی ٹن کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے جبکہ اپنے ذائقہ اور معیار کے حوالے سے پاکستانی کینو کہیں بہتر ہے








