پولیو ورکرز کا کردار نہایت اہم اور پولیو کے خاتمے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے،عائشہ رضا فاروق

اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا ہے کہ پولیو ورکرز کا کردار نہایت اہم اور پولیو کے خاتمے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔پاکستان انسدادِ پولیو پروگرام کی حقیقی قوت خواتین پولیو ورکرز ہیں۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عالمی ’16 روزہ مہم‘ کے تحت پولیو پروگرام کی آگاہی کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ وزیراعظم کی …

اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا ہے کہ پولیو ورکرز کا کردار نہایت اہم اور پولیو کے خاتمے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔پاکستان انسدادِ پولیو پروگرام کی حقیقی قوت خواتین پولیو ورکرز ہیں۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عالمی ’16 روزہ مہم‘ کے تحت پولیو پروگرام کی آگاہی کی سرگرمیاں جاری ہیں۔

وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق کی اسلام آباد میں پولیو ورکرز کے ساتھ خصوصی ملاقات کی ۔این ایک سو سی کے مطابق عائشہ رضا فاروق کی کمیونٹی میں خدمات سرانجام دینے والی فرنٹ لائن پولیو ورکرز سے تبادلہ خیال کیا اور پولیو کے خاتمے کے لیے غیر معمولی کاوشوں کو سراہا۔عائشہ رضا فاروق نے پولیو ورکرز کو درپیش مسائل سنے اور انہیں مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ پولیو ورکرز کا کردار نہایت اہم ہے اور پولیو کے مکمل خاتمے میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان انسداد پولیو پروگرام کی حقیقی قوت خواتین ورکرز ہیں جو ہر طرح کےحالات کا انتہائی بہادری سے سامنا کر رہی ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ خواتین ورکرز کی بے مثال اور انتھک محنت کے نتیجے میں پاکستان بہت جلد پولیو سے پاک ہوگا۔

 

مزید خبریں