اسلام آباد۔20اپریل (اے پی پی):پٹرولیم مصنوعات (پی او ایل) کی پیداوار میں فروری 2022 کے دوران سالانہ بنیاد پر 6.34 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق فروری 2021 کے مقابلے میں فروری 2022 میں جیٹ فیول کی پیداوار میں 27.29 فیصد جبکہ مٹی کے تیل کی پیداوار میں 8.53 فیصد اور پٹرول کی پیداوار میں 5.39 فیصد اضافہ ہوا، اس دوران …
پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 6.34 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔20اپریل (اے پی پی):پٹرولیم مصنوعات (پی او ایل) کی پیداوار میں فروری 2022 کے دوران سالانہ بنیاد پر 6.34 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق فروری 2021 کے مقابلے میں فروری 2022 میں جیٹ فیول کی پیداوار میں 27.29 فیصد جبکہ مٹی کے تیل کی پیداوار میں 8.53 فیصد اور پٹرول کی پیداوار میں 5.39 فیصد اضافہ ہوا، اس دوران ہائی سپیڈ ڈیزل اور فرنس آئل سمیت لبریکنٹ آئل کی پیداوار میں بھی اسی ترتیب سے 6.94 فیصد، 2.02 فیصد اور 5.9 فیصد اضافہ ہوا ۔
مزید برآں جیوٹ بیچنگ آئل کی پیداوار میں بھی 18.86 فیصد، سولوینٹ ناپتھا 18.55 فیصد اور ایل پی جی کی پیداوار 2.64 فیصد تک بڑھ گئی۔ دوسری جانب ڈیزل آئل کی پیداوار میں 68.48 فیصد اور دیگر متفرق پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں 7.84 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ پی بی ایس کے مطابق فروری 2021 کے مقابلے میں فروری 2022 کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی ملکی پیداوار میں 6 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔







