ویلنگٹن۔ 16 دسمبر(اے پی پی) ٹم سائوتھی کی عمدہ بائولنگ کے بعد ٹام لیتھم، کین ولیمسن اور روز ٹیلر کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کی سری لنکا کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں پوزیشن مستحکم ہو گئی، میزبان ٹیم نے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز بنا کر مجموعی طور پر 29 رنز کی برتری …
پہلا ٹیسٹ، نیوزی لینڈ کی سری لنکا کے خلاف پوزیشن مستحکم
ویلنگٹن۔ 16 دسمبر(اے پی پی) ٹم سائوتھی کی عمدہ بائولنگ کے بعد ٹام لیتھم، کین ولیمسن اور روز ٹیلر کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کی سری لنکا کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں پوزیشن مستحکم ہو گئی، میزبان ٹیم نے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز بنا کر مجموعی طور پر 29 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے، میچ کا دوسرا روز کیوی بلے بازوں کے نام رہا، لیتھم، ولیمسن اور ٹیلر نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئی لینڈرز کے بائولرز کی خوب درگت بنا کر میچ پر گرفت مضبوط کی، ولیمسن 91 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے جبکہ لیتھم 121 اور ٹیلر 50 رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں، دریں اثناء سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 282 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی تھی، نیروشن ڈکویلا 80 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، ٹم سائوتھی نے 6 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ اتوار کو ویلنگٹن ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکن ٹیم نے 275 رنز 9 کھلاڑی آئوٹ پر پہلی ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو پوری ٹیم اننگز میں صرف 7 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد 282 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، ڈکویلا 80 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، کمارا بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے، ٹم سائوتھی نے 6 نیل واگنر نے 2، ٹرینٹ بولٹ اور کولن ڈی گرینڈ ہوم نے ایک، ایک وکٹ لی۔ جواب میں نیوزی لینڈ ٹیم نے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک اپنی پہلی اننگز میں 2 وکٹوں پر 311 رنز بنا کر مجموعی طور پر 29 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے، جیت راول اور ٹام لیتھم نے ٹیم کو 59 رنز کا آغاز فراہم کیا، راول 43 رنز بنا کر چلتے بنے، اس موقع پر لیتھم نے کپتان ولیمسن کے ساتھ مل کر آئی لینڈرز کے بائولرز کی خوب درگت بنائی اور دوسری وکٹ کی شراکت میں 162 قیمتی رنز جوڑ کر ٹیم کا سکور 221 تک پہنچا دیا، یہاں پر ڈی سلوا نے ولیمسن کو آئوٹ کر کے اہم پارٹنرشپ توڑ دی، انہوں نے 91 رنز کی اننگز کھیلی، اس کے بعد روز ٹیلر نے لیتھم کا ساتھ دیا، دونوں بلے بازوں نے تیسری وکٹ میں 90 ناقابل شکست رنز جوڑ کر نہ صرف سری لنکا کی پہلی اننگز کا سکور برابر کیا بلکہ ٹیم کو برتری بھی دلا دی، لیتھم 121 اور ٹیلر 50 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں، کمارا اور سلوا نے ایک، ایک وکٹ لی۔









