پہلی اورنج لائن میٹرو ٹرین جولائی میں چین سے پاکستان پہنچ جائے گی

اسلام آباد/بیجنگ ۔ 21 مئی (اے پی پی) پہلی اورنج لائن میٹرو ٹرین جولائی میں چین سے پاکستان پہنچ جائے گی ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کےلئے چین کی کمپنی مجموعی طور پر 27ٹرینیں فراہم کررہی ہے اور اس ضمن میں پہلی میٹرو ٹرین جولائی میں حکومت پنجاب کے حوالے کی جائے گی ، باقی 26 ٹرینیں اس سال کے آخر تک پاکستان پہنچ …

اسلام آباد/بیجنگ ۔ 21 مئی (اے پی پی) پہلی اورنج لائن میٹرو ٹرین جولائی میں چین سے پاکستان پہنچ جائے گی ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کےلئے چین کی کمپنی مجموعی طور پر 27ٹرینیں فراہم کررہی ہے اور اس ضمن میں پہلی میٹرو ٹرین جولائی میں حکومت پنجاب کے حوالے کی جائے گی ، باقی 26 ٹرینیں اس سال کے آخر تک پاکستان پہنچ جائیں گی ۔ اپریل2015ءمیں چین اور پاکستان نے لاہور میں ریپڈ ماس ٹرانزٹ سسٹم کے تحت اورنج لائن کی تعمیرکیلئے فریم ورک معاہدے پر دستخط کئے تھے۔

Leave a Reply