اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام پہلی سٹابری انٹر ڈیپارٹمنٹل قومی کبڈی چیمپئن شپ میں (آج) جمعرات کو مزید تین میچز لیاقت جمنازیم، اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔ اس سلسلے میں پہلا میچ پاکستان ائیرفورس اور پاکستان ریلوے کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، دوسرے میچ میں پاکستان واپڈا اور پاکستان نیوی کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی جبکہ تیسرے میچ میں پاکستان …
پہلی سٹابری انٹر ڈیپارٹمنٹل قومی کبڈی چیمپئن شپ میں (آج) مزید تین میچ کھیلے جائیں گے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام پہلی سٹابری انٹر ڈیپارٹمنٹل قومی کبڈی چیمپئن شپ میں (آج) جمعرات کو مزید تین میچز لیاقت جمنازیم، اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔ اس سلسلے میں پہلا میچ پاکستان ائیرفورس اور پاکستان ریلوے کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، دوسرے میچ میں پاکستان واپڈا اور پاکستان نیوی کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی جبکہ تیسرے میچ میں پاکستان پولیس اور سوئی نادرن گیس کی ٹیموں کا آمنا سامنا ہوگا۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے سات ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ اے میں پاکستان آرمی، پاکستان ایئرفورس اور پاکستان ریلوے جبکہ گروپ بی میں پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس اور سوئی نادرن گیس پائپ لائنز شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 6 اگست کو کھیلا جائے گا۔








