اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ان کی والدہ کو کینسر کے باوجود ان کے والد اور وہ بار بار عدالت میں پیش ہو رہے ہیں اور اسے وی آئی پی احتساب کہا جا رہا ہے، وی آئی پی احتساب اسے کہتے ہیں جب عدالت کے راستے سے گاڑی مڑ جاتی ہے۔جمعرات کواحتساب عدالت کے …
پہلے فیصلہ کیا جاتا ہے اور پھر مقدمات چلائے جاتے ہیں، منتخب وزیراعظم کو اقامہ کی بنیاد پر نااہل کیا جاتا ہے، مریم نواز کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ان کی والدہ کو کینسر کے باوجود ان کے والد اور وہ بار بار عدالت میں پیش ہو رہے ہیں اور اسے وی آئی پی احتساب کہا جا رہا ہے، وی آئی پی احتساب اسے کہتے ہیں جب عدالت کے راستے سے گاڑی مڑ جاتی ہے۔جمعرات کواحتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے فیصلہ کیا جاتا ہے اور پھر مقدمات چلائے جاتے ہیں اور ایک منتخب وزیر اعظم کو اقامہ کی بنیاد پر نااہل کیا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ ایک ہی خاندان اور نواز شریف کے لئے جلد بازی دکھائی جا رہی ہے، ایسی جلد بازی دکھائی جائے گی تو سوال تو اٹھیں گے۔








