پہلے واضح کر دیا تھا کہ اگر کورو نا بڑھا تو ذمہ داروں کیخلاف مقدمات درج ہونگے، اپوزیشن لوگوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیلنا چاہتی ہے،شوکت یوسفزئی

پشاور۔2دسمبر (اے پی پی):صوبائی وزیرمحنت شوکت یوسفزئی نے کہاہے کہ پشاور میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باوجود اپوزیشن نے جلسہ کیا حکومت نے کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ڈالی مگر پہلے ہی واضح کر دیا تھا کہ اگر کورو نا بڑھا تو ذمہ داروں کے خلاف مقدمات درج ہوں گے اپوزیشن لوگوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیلنا چاہتی ہے جس کی کسی صورت اجازت نہیں دے سکتے۔ان خیالات …

پشاور۔2دسمبر (اے پی پی):صوبائی وزیرمحنت شوکت یوسفزئی نے کہاہے کہ پشاور میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باوجود اپوزیشن نے جلسہ کیا حکومت نے کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ڈالی مگر پہلے ہی واضح کر دیا تھا کہ اگر کورو نا بڑھا تو ذمہ داروں کے خلاف مقدمات درج ہوں گے اپوزیشن لوگوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیلنا چاہتی ہے جس کی کسی صورت اجازت نہیں دے سکتے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے صوبائی اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن کی بحث کاجواب دیتے ہوئے کیا۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ کرونا ایک حقیقت ہے لیکن اپوزیشن سیاست کرنا چاہتی ہے لوگوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیلنا چاہتی ہے جس کی اجازت نہیں دی سکتی انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جہاں مرضی ہو جلسے کرے ہم نہیں روکیں گے۔لیکن اگر کرونا بڑھتا ہے تو ان کے خلاف مقدمے ضرور درج ہوں گے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا دوہرا معیار ہے وہ سندھ میں تو لاک ڈان کر رہی ہے لیکن وہ خیبرپختونخواہ اور پنجاب میں جلسے کرنا چاہتی ہے جو مناسب نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے جلسوں سے نہیں گھبراتے اور نہ کوئی خوف ہے۔ہم نے پشاور میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ڈالی اس کے باوجود اپوزیشن لوگوں کو اکٹھا نہیں کر سکی۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ اپوزیشن کو جلسوں کا شوق ہے تو کرونا ختم ہوجائے ۔ جلسے کر جلوس کرے ہم ان کو اجازت دیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کے جلسے جلوس سے نہیں گھبراتی ہم نے پشاور میں بھی دیکھ لیا کہ گیارہ جماعتیں مل کر عوام کو جمع نہ کر سکیں اپوزیشن نے پہلے معیشت کو تباہ کیا اب عوام کو تباہ کرنا چاہتی ہے۔قبل ازیں صوبائی اسمبلی اجلاس میں نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے اے این پی کے رکن خوشدل خان نے کہاکہ پی ڈی ایم میں11سیاسی جماعتیں شامل ہیں پشاورمیں22نومبرکوپی ڈی ایم کا جلسہ منعقد ہوا، آئین ہرشہری کو پرامن جلسہ کرنے کی اجازت دیتاہے یہ بنیادی حقوق میں شامل ہے انہوں نے مطالبہ کیاکہ اپوزیشن رہنمائوں کیخلاف ایف آئی آرزواپس لی جائے۔