اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے پہلے بلائنڈ ویمنز ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے پاکستان بلائنڈ ویمن کرکٹ ٹیم کے کپتان اور نائب کپتان کا اعلان کر دیا ہے ۔ ورلڈکپ ٹی 20 کپ11 سے 23 نومبر 2025 تک سری لنکا اور بھارت میں منعقد ہوگا۔جمعرات کو پی بی سی سی کی جانب سے جاری بیان …
پہلے پاکستان بلائنڈ ویمن کرکٹ ٹیم کے کپتان اور نائب کپتان کا اعلان
اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے پہلے بلائنڈ ویمنز ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے پاکستان بلائنڈ ویمن کرکٹ ٹیم کے کپتان اور نائب کپتان کا اعلان کر دیا ہے ۔
ورلڈکپ ٹی 20 کپ11 سے 23 نومبر 2025 تک سری لنکا اور بھارت میں منعقد ہوگا۔جمعرات کو پی بی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نمرہ رفیق کو قومی خواتین ٹیم کا کپتان جبکہ عیشا فیصل کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ نمرہ رفیق نے اس سے قبل آسٹریلیا کے دورے کے دوران ٹیم کی قیادت کی تھی جہاں عیشا فیصل بھی قومی سکواڈ کا حصہ تھیں۔
نمرہ رفیق 2018 سے بلائنڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی رکن ہیں اور اب تک پانچ بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں جبکہ عیشا فیصل نے 2 بین الاقوامی میچوں میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی ہے۔









