اسلام آباد۔25اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرمنصوبہ بندی، ترقی وخصوصی اقدامات اسدعمرنے کہاہے کہ آزادی اظہاررائے کی آڑ میں پیغمبراسلام حضرت محمدﷺ کی توہین کی اجازت دینا اوراپنے اداروں اورتاریخ کو مقدس قراردینا کھلی منافقت اورقابل مذمت اقدام ہے۔ اتوار کوسماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپرجاری پیغام میں انہوں نے کہاکہ آزادی اظہاررائے حدودکے بغیرنہیں ہوتی۔یورپ کے 16 ممالک نے یہودیوں کے اجتماعی قتل عام کے تصورہولوکاسٹ سے انکارکوجرم قراردیاہے۔غداری کے …
پیغمبراسلام حضرت محمدﷺ کی توہین کی اجازت دینا اوراپنے اداروں اورتاریخ کو مقدس قراردینا کھلی منافقت اورقابل مذمت اقدام ہے، اسدعمر

مزید خبریں
اسلام آباد۔25اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرمنصوبہ بندی، ترقی وخصوصی اقدامات اسدعمرنے کہاہے کہ آزادی اظہاررائے کی آڑ میں پیغمبراسلام حضرت محمدﷺ کی توہین کی اجازت دینا اوراپنے اداروں اورتاریخ کو مقدس قراردینا کھلی منافقت اورقابل مذمت اقدام ہے۔ اتوار کوسماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپرجاری پیغام میں انہوں نے کہاکہ آزادی اظہاررائے حدودکے بغیرنہیں ہوتی۔یورپ کے 16 ممالک نے یہودیوں کے اجتماعی قتل عام کے تصورہولوکاسٹ سے انکارکوجرم قراردیاہے۔غداری کے ایکٹ کے تحت بادشاہت کوختم کرنے کے مطالبہ کوجرم قراردیاگیاہے،برطانیہ کے ضابطہ فوجداری کے دفعات 490 اور491 کے تحت بادشاہ، ملکہ ان کے آباواجداد اوراولاد کی توہین کو بھی جرم قراردیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ آزادی اظہاررائے کی آڑ میں پیغمبراسلام حضرت محمدﷺ کی توہین کی اجازت دینا اوراپنے اداروں اورتاریخ کو مقدس قراردینا کھلی منافقت اورقابل مذمت اقدام ہے۔








