اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی پیمرا نے بول ٹی وی کے 27 جنوری کی شب ”پروگرام ایسے نہیں چلے گا“ میں ناشائستہ زبان ٹیلی کاسٹ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔ بول ٹی وی نے پیمرا آرڈیننس 2002ئ، پیمرا ترمیمی ایکٹ 2009ئ، سیکشن 20 (سی)، پیمرا رولز 2009ءکے سیکشن اور الیکٹرانک میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ کے متعلقہ سیکشنز کی خلاف ورزی …
پیمرانے بول ٹی وی کے 27 جنوری کی شب ”پروگرام ایسے نہیں چلے گا“ میں ناشائستہ زبان ٹیلی کاسٹ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی پیمرا نے بول ٹی وی کے 27 جنوری کی شب ”پروگرام ایسے نہیں چلے گا“ میں ناشائستہ زبان ٹیلی کاسٹ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔ بول ٹی وی نے پیمرا آرڈیننس 2002ئ، پیمرا ترمیمی ایکٹ 2009ئ، سیکشن 20 (سی)، پیمرا رولز 2009ءکے سیکشن اور الیکٹرانک میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ کے متعلقہ سیکشنز کی خلاف ورزی کی۔ شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر بول ٹی وی کی مینجمنٹ 7 فروری تک تسلی بخش جواب نہ دے سکی تو پیمرا اس کو ایک ملین روپے کا جرمانہ یا اس کا لائسنس معطل یا منسوخ کر سکتی ہے اور اس کے خلاف یکطرفہ طور پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔








