پیمراکا ضابطہ اخلا ق پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے تربیتی پروگرام شروع کرنے فیصلہ

اسلام آباد ۔ 6جنوری (اے پی پی)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) نے مختلف ٹی وی چینلز کے لئے پیمرا ضابطہ اخلا ق2015 پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے تربیتی پروگرام شروع کرنے فیصلہ کیا ہے۔ جمعہ کوچیئر مین پیمرا ابصار عالم نے پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ اس تربیتی پروگرام بعنوان ’پیمرا ضابطہ اخلاق 2015: ہماری مشترکہ ذمہ داری‘ کا باقاعدہ افتتاح 9جنوری کوہوگا ‘جس میں …

اسلام آباد ۔ 6جنوری (اے پی پی)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) نے مختلف ٹی وی چینلز کے لئے پیمرا ضابطہ اخلا ق2015 پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے تربیتی پروگرام شروع کرنے فیصلہ کیا ہے۔ جمعہ کوچیئر مین پیمرا ابصار عالم نے پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ اس تربیتی پروگرام بعنوان ’پیمرا ضابطہ اخلاق 2015: ہماری مشترکہ ذمہ داری‘ کا باقاعدہ افتتاح 9جنوری کوہوگا ‘جس میں ملک کے ممتاز صحافی، میڈیا اینکر پرسن، سول سوسائٹی کے ارکان اور دانشور حصہ لیں گے اور پیمرا ضابطہ اخلاق کی ضرورت اور اہمیت کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کریں گے۔ اس تربیتی پروگرام کا آغاز بعض ٹی وی چینلز کی انتظامیہ ، صحافیوں اور کارکنان کی طرف سے پیمرا ضابطہ اخلاق بارے معلومات نہ ہونے کے اظہار کی بنا پر کیا گیا ہے۔ پیمرا ضابطہ اخلاق پر مجوزہ تربیتی پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے چیئر مین ابصار عالم کا کہنا تھا کہ پیمرا کے تربیت کارمختلف ٹی وی چینلز کے رپورٹرز، پروڈیسرزاور انتظامیہ کے ارکان کے ساتھ جامع مباحثوں کا انعقاد کریں گے اور پیمرا ضابطہ اخلاق پر ان کے علم، رائے اور ردِ عمل کو جاننے کی کوشش کریں گے اسی طرح ضابطہ اخلاق پر اُن کے ذہنوں میں ابھرنے والے سوالات کا جواب بھی دیا جائے گا۔

Leave a Reply