اسلام آباد ۔ 25 مئی (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ٹی وی چینل ’اے آر وائی نیوز‘ کے پروگراموں میں افواجِ پاکستان کے خلاف بہتان تراشی اور نفرت انگیزمواد نشر کرنے پر چینل کو اظہارِ وجوہ کے نوٹسز جاری کرتے ہوئے یکم جون کو جواب طلب کر لیا ہے۔ پہلا اظہار وجوہ نوٹس ٹی وی چینل پر 10مئی کو ڈان لیکس کے حوالے سے خصوصی …
پیمرا نے اے آر وائی نیوز کے پروگراموں میں افواجِ پاکستان کے خلاف بہتان تراشی اور نفرت انگیزمواد نشر کرنے پر اظہارِ وجوہ کے نوٹسز جاری کردیے، یکم جون کو جواب طلب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 مئی (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ٹی وی چینل ’اے آر وائی نیوز‘ کے پروگراموں میں افواجِ پاکستان کے خلاف بہتان تراشی اور نفرت انگیزمواد نشر کرنے پر چینل کو اظہارِ وجوہ کے نوٹسز جاری کرتے ہوئے یکم جون کو جواب طلب کر لیا ہے۔ پہلا اظہار وجوہ نوٹس ٹی وی چینل پر 10مئی کو ڈان لیکس کے حوالے سے خصوصی ٹرانسمیشن پر جاری کیا گیا ہے۔ مذکورہ پروگرام میں ارشد شریف نے افواج ِ پاکستان کے خلاف سنگین ،نامناسب اور ناروا الفاظ استعمال کئے اور فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے ایک ٹویٹ کو واپس لئے جانے کے عمل پرانتہائی غیر ذمہ دارانہ تبصرہ کرتے ہوئے اُسے سانحہ 1971سے تشبیہ دی۔ ارشد شریف کی یہ انتہائی شر انگیز تشبیہ پاکستان کے بہادر اور غیور جوانوں اور افسروں کے خلاف، جو حالیہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں قربانیوں کی عظیم داستان رقم کر رہے ہیں، نفرت پھیلانے کی کوشش کے زمرے میں آتی ہے۔اس طرح کے تبصرے سے افواجِ پاکستان کا مورال گرانے کی مذموم کوشش کی گئی ہے۔








