پیمرا نے غیر مناسب اور قابل اعتراض مناظر دکھانے پر ”جیو پاکستان“ پروگرام کو پانچ روز کےلئے معطل کردیا، ٹی وی چینل کو 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے جیو نیوز کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں غیر مناسب اور قابل اعتراض مناظر دکھانے پر مذکورہ پروگرام کو پانچ روز کے لئے معطل کرتے ہوئے ٹی وی چینل پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ پروگرام پر پابندی کا آغاز 3 اپریل 2017ءصبح 9 بجے ہوگا جو 7 اپریل 2017ءرات 12 بجے …

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے جیو نیوز کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں غیر مناسب اور قابل اعتراض مناظر دکھانے پر مذکورہ پروگرام کو پانچ روز کے لئے معطل کرتے ہوئے ٹی وی چینل پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ پروگرام پر پابندی کا آغاز 3 اپریل 2017ءصبح 9 بجے ہوگا جو 7 اپریل 2017ءرات 12 بجے تک برقرار رہے گی۔ مذکورہ فیصلہ پیمرا آرڈیننس 2002ء(ترمیمی ایکٹ 2007ئ) کی دفعات 27 اور 29 کے تحت کیا گیا ہے۔ 15 مارچ 2017ءکو صبح 9 بجکر 36 منٹ پر ”جیو نیوز“ کو تنبیہہ کی گئی ہے کہ الیکٹرانک میڈیا ضابطہ اخلاق 2015ءکی خلاف ورزی سے بچنے کےلئے ادارہ جاتی نگران کمیٹی کو فعال بنائے اور نشریات میں تاخیری نظام کو بھی نافذ کرے۔ جیو نیوز کو انتباہ کیا گیا ہے کہ پیمرا کے حکم نامہ کی خلاف ورزی کی صورت میں پیمرا آرڈیننس 2002ء(ترمیمی ایکٹ 2007ئ) کی دفعہ 30 کے تحت لائسنس معطلی کے عمل کا بھی آغاز کیا جائے گا۔

Leave a Reply