اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے نجی ٹی وی چینل ”جیو انٹرٹینمنٹ“ کی طرف سے مزید وقت کی استدعا مسترد کرتے ہوئے چینل انتظامیہ کو اظہار وجوہ نوٹس کا جواب 31مئی تک جمع کروانے کی ہدایت کی ہے ۔ جیو انٹرٹینمنٹ سمیت تین ٹی وی چینلز کو رمضان گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر 28مئی کو اظہار وجوہ نوٹس جاری کیا …
پیمرا نے نجی ٹی وی چینل کی استدعا مسترد کر دی، اظہار وجوہ نوٹس کا جواب مقررہ تاریخ تک جمع کروانے کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے نجی ٹی وی چینل ”جیو انٹرٹینمنٹ“ کی طرف سے مزید وقت کی استدعا مسترد کرتے ہوئے چینل انتظامیہ کو اظہار وجوہ نوٹس کا جواب 31مئی تک جمع کروانے کی ہدایت کی ہے ۔ جیو انٹرٹینمنٹ سمیت تین ٹی وی چینلز کو رمضان گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر 28مئی کو اظہار وجوہ نوٹس جاری کیا گیا تھا اور مذکورہ چینلز سے تین یوم میں وضاحت مانگی گئی تھی۔ یہ رمضان گائیڈ لائنز اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکام کی روشنی میں جاری کی گئی تھیں اور جیو انٹرٹینمنٹ کی طرف سے اس امر کے باوجود کہ رمضان گائیڈ لائنز صرف 20 روز کے لئے نافذالعمل ہیںمزید وقت کی استدعا کرنا ظاہر کرتا ہے کہ چینل اپنے طرزِ عمل میں سنجیدہ نہیں ۔31مئی کی صبح 11:30بجے تک جواب موصول نہ ہونے پر پیمرا یکطرفہ فیصلہ جاری کر دیگا۔








