پیمرا نے پاکستان مخالف ریمارکس ٹیلی کاسٹ کرنے پر کوہ نور ٹی وی چینل کو شو کاز نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد ۔ 04 مارچ (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے پاکستان مخالف ریمارکس ٹیلی کاسٹ کرنے پر ہفتہ کو کوہ نور ٹی وی چینل کو شو کاز نوٹس جاری کردیا۔پیمرا کی طرف سے یہاں جاری بیان کے مطابق 27فروری کو کوہ نور ٹی وی کے پروگرام ’اندر کی بات‘میں تجزیہ کار اجمل نیازی نے پاکستان پر تنقید کی غرض سے غیر ذمہ دارانہ اور غیر …

اسلام آباد ۔ 04 مارچ (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے پاکستان مخالف ریمارکس ٹیلی کاسٹ کرنے پر ہفتہ کو کوہ نور ٹی وی چینل کو شو کاز نوٹس جاری کردیا۔پیمرا کی طرف سے یہاں جاری بیان کے مطابق 27فروری کو کوہ نور ٹی وی کے پروگرام ’اندر کی بات‘میں تجزیہ کار اجمل نیازی نے پاکستان پر تنقید کی غرض سے غیر ذمہ دارانہ اور غیر پیشہ ورانہ زبان استعمال کی ۔ٹی وی چینل کی انتظامیہ سے 10مارچ تک جواب جمع کرنے کو کہا گیا ہے۔پیمرا کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پیمرا کے متعلقہ قوانین اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر 10لاکھ جرمانہ،مذکورہ پروگرام بند کرنے یا چینل کا لائسنس معطل کیاجا سکتا ہے۔

Leave a Reply