اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):وزٹ ویزا پر متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کیلئے پی آئی اے نے ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات پہنچنے والے مسافر کے پاس کم از کم دو ہزار درہم ہونا لازمی ہوگا۔ قومی ائیر لائن پی آئی اے کےترجمان عبداللہ خان کی طرف سے جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق پی آئی اے نے متحدہ عرب امارات کا سفر کرنے والوں کے …
پی آئی اے نےوزٹ ویزا پر متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کیلئے ہدایت نامہ جاری کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):وزٹ ویزا پر متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کیلئے پی آئی اے نے ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات پہنچنے والے مسافر کے پاس کم از کم دو ہزار درہم ہونا لازمی ہوگا۔ قومی ائیر لائن پی آئی اے کےترجمان عبداللہ خان کی طرف سے جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق پی آئی اے نے متحدہ عرب امارات کا سفر کرنے والوں کے لئے ہدایات جاری کردی ہیں جس پر عمل درآمد لازم ہوگا۔ہدایات کی روشنی میں متحدہ عرب امارات پہنچنے والے مسافر کے پاس کم از کم دو ہزار درہم ہونا لازمی ہوگا ۔مسافر کے پاس شو منی کے علاوہ واپسی کا کنفرم ٹکٹ اور کنفرم ہوٹل بکنگ بھی لازمی ہوگی۔ ہوٹل کے بجائے کسی کے پاس ٹھہرنے کی صورت میں رہائشی پتہ کی تفصیلات ہونا بھی لازمی ہوں گی ۔ ترجمان کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ بورڈنگ سے قبل یا پاکستانی امیگریشن حکام مسافروں کی شرائط کا پورا ہونا چیک کرسکتے ہیں-








