پی آئی اے کا کراچی سے اسلام آباد اور لاہور پروازوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے کراچی سے اسلام آباد اور لاہور جانے والی پروازوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے جس کا اطلاق جمعہ کی رات سے ہو گا۔ قومی ایئر لائن کے ترجمان عبداﷲ خان کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد اور لاہور کا یکطرفہ کرایہ 7 ہزار 879 روپے مقرر کیا گیا جس …

اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے کراچی سے اسلام آباد اور لاہور جانے والی پروازوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے جس کا اطلاق جمعہ کی رات سے ہو گا۔ قومی ایئر لائن کے ترجمان عبداﷲ خان کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد اور لاہور کا یکطرفہ کرایہ 7 ہزار 879 روپے مقرر کیا گیا جس میں مسافر کو صرف دستی سامان لے جانے کی اجازت ہو گی جبکہ سامان کے ساتھ یکطرفہ کرایہ 8 ہزار543 روپے مقرر کیا گیا ہے اور ہر مسافر کو 35 کلو سامان لے جانے کی سہولت دی جائے گی۔ ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے اسلام آباد کے لئے روزانہ چار پروازیں چلاتی ہے جبکہ لاہور کے لئے روزانہ 2 پروازیں چلائی جا رہی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ کرایوں میں کمی غیر معینہ مدت تک رہے گی۔

مزید خبریں