ابوظہبی۔ 4 مارچ (اے پی پی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن میں واٹسن کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی کامیابی کے ساتھ پلے آف کیلئے کوالیفائی کر لیا، گلیڈی ایٹرز نے 166 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں محض 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، 8 کے سکور پر پہلی وکٹ گرنے …
پی ایس ایل فور، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو ہرا کر چھٹی فتح کے ساتھ پلے آف کیلئے کوالیفائی کر لیا
ابوظہبی۔ 4 مارچ (اے پی پی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن میں واٹسن کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی کامیابی کے ساتھ پلے آف کیلئے کوالیفائی کر لیا، گلیڈی ایٹرز نے 166 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں محض 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، 8 کے سکور پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد واٹسن نے شہزاد کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کی شراکت میں 129 قیمتی رنز جوڑ کر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا، واٹسن 91 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، شہزاد 50 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، کامران اکمل کی 72 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، واٹسن میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔









