پی ایس ایکس میں مندی، کے ایس ای100انڈیکس میں84.28پوائنٹس کی کمی سے 48605.14پوئنٹس پر بند

کراچی ۔ 3 مئی (اے پی پی)پا کستان اسٹاک مارکیٹ (پی ایس ایکس) میں 100 انڈیکس کے شیئرز میں کمی دیکھی گئی اور اسٹاک مارکیٹ زیادہ سے زیادہ 48 ہزار 605 پوائنٹس پر بند ہواجو اس سے پہلے دنوں کے مقابلے کم ہے حالانکہ کاروبارکے دوران انڈیکس 48400 پوائنٹس کی حد تک گر گیا تھا ۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ میںسرمایہ کاروںکے22 ارب سے زائد روپے ڈوب گئے جس سے …

کراچی ۔ 3 مئی (اے پی پی)پا کستان اسٹاک مارکیٹ (پی ایس ایکس) میں 100 انڈیکس کے شیئرز میں کمی دیکھی گئی اور اسٹاک مارکیٹ زیادہ سے زیادہ 48 ہزار 605 پوائنٹس پر بند ہواجو اس سے پہلے دنوں کے مقابلے کم ہے حالانکہ کاروبارکے دوران انڈیکس 48400 پوائنٹس کی حد تک گر گیا تھا ۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ میںسرمایہ کاروںکے22 ارب سے زائد روپے ڈوب گئے جس سے سرمائے کا مجموعی حجم 97 کھرب سے کم ہو کر 96 کھرب روپے پرآگیا۔ بدھ کو کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100 انڈیکس میں 84.28 پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 48689.42 پوائنٹس سے کم ہوکر 48605.14 پوئنٹس پر آگیا۔ اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس33609.67 پوائنٹس سے کم ہوکر33531.01 پوائنٹس ہوا جبکہ 2.66 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30 انڈیکس 25654.16 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزید خبریں

Leave a Reply