پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان، انڈیکس 390.37 پوائنٹس کی کمی سے 42018.90 پوائنٹس پر بند

کراچی ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 390.37 پوائنٹس کی کمی سے 42018.90 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 67 ارب 98 کروڑ 32 لاکھ 78 ہزار 856 روپے کی کمی رونماءہوئی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 1 ارب 42 کروڑ 99 لاکھ 64 ہزار 75 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی …

کراچی ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 390.37 پوائنٹس کی کمی سے 42018.90 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 67 ارب 98 کروڑ 32 لاکھ 78 ہزار 856 روپے کی کمی رونماءہوئی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 1 ارب 42 کروڑ 99 لاکھ 64 ہزار 75 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 8 کروڑ 40 لاکھ 86 ہزار 320 حصص کی کمی رہی۔ تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کو پی ایس ایکس میں حصص کی فروخت کے دباﺅ اور مارکیٹ کریکشن کے باعث مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 390.37 پوائنٹس کی کمی سے 42018.90 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 230.88 پوائنٹس کی مندی سے 21375.07 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 233.31 پوائنٹس کی کمی رونماءہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 660.56 پوائنٹس کی مندی رہی۔

مزید خبریں

Leave a Reply