پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان، 100 انڈیکس 180.80 پوائنٹس کی کمی سے 49300.90 پوائنٹس پر بند

کراچی ۔28 اپریل (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 180.80 پوائنٹس کی کمی سے 49300.90 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 24 ارب 35 کروڑ 20 لاکھ 94 ہزار 446 روپے کی کمی رونماءہوئی جبکہ خرید و فروخت میں بھی 10 کروڑ 90 لاکھ 51 ہزار 20 حصص کی مندی رہی تاہم تجارتی حجم میں 1 …

کراچی ۔28 اپریل (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 180.80 پوائنٹس کی کمی سے 49300.90 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 24 ارب 35 کروڑ 20 لاکھ 94 ہزار 446 روپے کی کمی رونماءہوئی جبکہ خرید و فروخت میں بھی 10 کروڑ 90 لاکھ 51 ہزار 20 حصص کی مندی رہی تاہم تجارتی حجم میں 1 ارب 37 کروڑ 8 لاکھ 29 ہزار 604 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پی ایس ایکس میں حصص کی فروخت کے دباﺅ اور مارکیٹ کریکشن کے باعث مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 180.80 پوائنٹس کی کمی سے 49300.90 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 115.78 پوائنٹس کی مندی سے 26004.58 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزید خبریں

Leave a Reply