کراچی ۔17 فروری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 212.59 پوائنٹس کی کمی سے 49375.71 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 18 ارب 85 کروڑ 3 لاکھ 39 ہزار 40 روپے کی کمی رونماءہوئی تاہم تجارتی حجم میں 11 کروڑ 42 ہزار 450 روپے کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں بھی …
پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان، 100 انڈیکس 212.59 پوائنٹس کی کمی سے 49375.71 پوائنٹس پر بند

مزید خبریں
کراچی ۔17 فروری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 212.59 پوائنٹس کی کمی سے 49375.71 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 18 ارب 85 کروڑ 3 لاکھ 39 ہزار 40 روپے کی کمی رونماءہوئی تاہم تجارتی حجم میں 11 کروڑ 42 ہزار 450 روپے کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں بھی 6 ارب 5 کروڑ 61 لاکھ 60 ہزار 320 حصص کا اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پی ایس ایکس میں حصص کی فروخت کے دباﺅ اور مارکیٹ کریکشن کے باعث مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 212.59 پوائنٹس کی کمی سے 49375.71 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 161.82 پوائنٹس کی مندی سے 26695.57 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 64.28 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 518.52 پوائنٹس کی مندی رونماءہوئی۔






