کراچی ۔ 13 جولائی (اے پی پی)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,495 کی سطح پر بند ہوا۔ جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 4.534بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 6,354 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 1.228 بلین روپے رہی جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے …
پی ایم ای ایکس میں4.570 بلین روپے کے سودے
کراچی ۔ 13 جولائی (اے پی پی)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,495 کی سطح پر بند ہوا۔ جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 4.534بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 6,354 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 1.228 بلین روپے رہی جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 1.099 بلین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت1.017بلین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت308.421 ملین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 304.390 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 299.388ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت114.817 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت77.976 ملین روپے، برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 30.945 ملین، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 29.029 ملین روپے اور ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 23.423 ملین روپے رہی۔ اسی طرح ایگریکلچرل کموڈٹیز میں کاٹن کی 15 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 36.412 ملین روپے رہی۔









