اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ800ملین ڈالر سالانہ پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں پر خرچ کئے جارہے ہیں۔ پی سی آر ڈبلیو آر نے سو ارب روپے لگا کر واٹر ٹیسٹنگ کی 26 لیبارٹریاں لگائیں،ہم نے اقتدار میں آکر پی سی آر ڈبلیو آر کے فارغ عملے کو گزشتہ ہفتے بحال کیا۔ پنجاب کی سابقہ حکومت نے پانی …
پی سی آر ڈبلیو آر نے سو ارب روپے لگا کر واٹر ٹیسٹنگ کی 26 لیبارٹریاں لگائیں،ہم نے اقتدار میں آکر فارغ عملے کو بحال کیا، ، وفاقی وزیر فواد چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ800ملین ڈالر سالانہ پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں پر خرچ کئے جارہے ہیں۔ پی سی آر ڈبلیو آر نے سو ارب روپے لگا کر واٹر ٹیسٹنگ کی 26 لیبارٹریاں لگائیں،ہم نے اقتدار میں آکر پی سی آر ڈبلیو آر کے فارغ عملے کو گزشتہ ہفتے بحال کیا۔ پنجاب کی سابقہ حکومت نے پانی کیلئے 88 کروڑ خرچ کردیئے لیکن نمکین پانی ملا۔ یہ باتیں انہوں نے بدھ کو یہاں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے اجلاس کے دوران کہیں۔ اجلاس چیئرمین کمیٹی ساجد مہری کی زیر صدارت منعقد ہوا۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ پی سی آر ڈبلیو آر 1964 میں بنی،اس وقت کسی کے وہم وگمان میں بھی نہیں تھا کہ پانی کا مسئلہ ہوگا۔








