شارجہ ۔ 6 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ پیٹرنز الیون اور ویسٹ انڈیز کے مابین تین روزہ ٹور میچ (آج) جمعہ سے شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہو گا۔ ٹور میچ کے بعد پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 13 سے 17 اکتوبر تک دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔ پاکستانی ٹیم …
پی سی بی پیٹرنز الیون اور ویسٹ انڈیز کے درمیان وارم اپ میچ (آج) شروع ہوگا

مزید خبریں
شارجہ ۔ 6 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ پیٹرنز الیون اور ویسٹ انڈیز کے مابین تین روزہ ٹور میچ (آج) جمعہ سے شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہو گا۔ ٹور میچ کے بعد پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 13 سے 17 اکتوبر تک دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔ پاکستانی ٹیم ان دنوں بھرپور فارم میں ہے اور وہ ویسٹ انڈیز کو ٹی 20 اور ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کر چکی ہے۔ ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کی قیادت مصباح الحق کریں گے۔








