اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے پارلیمانی کارروائیوں اور قائمہ کمیٹیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ جمعہ کو ایک نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو مقننہ کے اندر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ پی …
پی ٹی آئی پارلیمنٹ اور قائمہ کمیٹیوں میں اپنا کردار ادا کرے، رانا ثناء اللہ خان

مزید خبریں
اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے پارلیمانی کارروائیوں اور قائمہ کمیٹیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ جمعہ کو ایک نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو مقننہ کے اندر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی مذاکرات کے حق میں نہیں ۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی حالیہ تقرری ایک مثبت پیش رفت ہے۔انہوں نے پی ٹی آئی پر زور دیا کہ وہ اپنے نقطہ نظر کو درست کرے اور آگے بڑھنے کے لیے پی ٹی آئی کو اپنا رویہ بدلنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مسائل کے حل کا واحد راستہ مذاکرات ہیں۔








