پی ٹی آئی کو 2018 ءکے انتخابات میں شکست نظر آرہی ہے اس لئے الیکشن کمیشن،پارلیمنٹ اور دیگر اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں،طلال چوہدری

اسلام آباد ۔ 09 مارچ (اے پی پی)مسلم لیگ(ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف عملی طور پر مسائل حل کر رہے ہیں،پی ٹی آئی کو 2018 ءکے انتخابات میں شکست نظر آرہی ہے اس لئے الیکشن کمیشن،پارلیمنٹ اور دیگر اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ تحریک انصاف سیاسی اور قانونی شکست کو دیکھنے کے بعد بو کھلاہٹ کا شکارہے۔ہمارے لیڈر نے ہمیںتمیز …

اسلام آباد ۔ 09 مارچ (اے پی پی)مسلم لیگ(ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف عملی طور پر مسائل حل کر رہے ہیں،پی ٹی آئی کو 2018 ءکے انتخابات میں شکست نظر آرہی ہے اس لئے الیکشن کمیشن،پارلیمنٹ اور دیگر اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ تحریک انصاف سیاسی اور قانونی شکست کو دیکھنے کے بعد بو کھلاہٹ کا شکارہے۔ہمارے لیڈر نے ہمیںتمیز سکھائی ہے ، پارلیمنٹ اور اداروں کا احترام کرنا سکھایا ہے ،پی ٹی آئی کے لیڈروں کو چاہیے کہ اپنے ممران کو تمیز سکھائےں ۔ جمعرات کو پارلیمینٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے تیسری مرتبہ بدتمیزی کا مظاہرہ کیا گیا ہے اور آج مسلم لیگ (ن) کے رہنما سے ہاتھا پائی کی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ممبران کے پاس اپنے لیڈر کی باتوں کا کوئی جواب نہیں ہے اس لئے اس طرح کی حرکتیں کررہے ہیں ۔

Leave a Reply