پی ٹی آئی کی جیت پاکستان کی جیت ہے ،شیخ رشید

پی ٹی آئی کی جیت پاکستان کی جیت ہے ،شیخ رشید راولپنڈی والو میری جیت آپ کی جیت ہے ،حلقہ این اے 60کی بھی آواز ہوں راولپنڈی 26جولائی(اے پی پی )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے رات گئے لال حویلی میں کامیابی کی خوشی میںکارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں سرمایہ کاروں کا نہیں بلکہ عوام کا نمائندہ ہوں ، ا ب بھی اگر عمران خان …

پی ٹی آئی کی جیت پاکستان کی جیت ہے ،شیخ رشید
راولپنڈی والو میری جیت آپ کی جیت ہے ،حلقہ این اے 60کی بھی آواز ہوں

راولپنڈی 26جولائی(اے پی پی )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے رات گئے لال حویلی میں کامیابی کی خوشی میںکارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں سرمایہ کاروں کا نہیں بلکہ عوام کا نمائندہ ہوں ، ا ب بھی اگر عمران خان کی قیادت میں ھماری تقدیر نہیں بدلی تو ھم اس نظام کوختم کردیں گے ،غریب کو تیل ،گھی ،دال ،چاول سمیت بنیادی ضرورت کی 11چیزیں درکار ہوتی ہیں یہ سب چیزیں غریب کی پہنچ میں کریں گے،مجھے کیوں نکالا؟اور ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے کہاں ہیں ؟ا ،انہوںنے کہاکہ میں تمام لوگوں کا مقروض ہوں اور لال حویلی تمام جماعتوں کا ہیڈ کوارٹر ہے ،میرا ایک ہی مقصد تھا کرپٹ نواز شریف کو باہر پھینکنا اور منشیات فروشوں کا جنازہ نکالنا تھا ،چیف جسٹس ثاقب نثار صاحب کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے ساتھ مل کر حکومت بناﺅں گا تو مذاق اڑاتے تھے ،پی ٹی آئی کی جیت پاکستان کی جیت ہے ،راولپنڈی والو میری جیت آپ کی جیت ہے ،حلقہ این اے 60کی بھی آواز ہوں ۔شیخ رشید نے کامیابی پرتمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کے کارکنان و عہدیداران سے اظہار تشکر کیا اور کہاکہ لال حویلی کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں ۔

مزید خبریں