پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی کی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی زیر صدارت پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا پہلا اجلاس بدھ کو منعقد ہوا ،جس میں پنجاب اسمبلی کے نومنتخب ممبران نے شرکت کی اور پنجاب میں حکومت سازی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ پی ٹی آئی کے رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے پنجاب پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے …

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی زیر صدارت پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا پہلا اجلاس بدھ کو منعقد ہوا ،جس میں پنجاب اسمبلی کے نومنتخب ممبران نے شرکت کی اور پنجاب میں حکومت سازی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ پی ٹی آئی کے رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے پنجاب پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 164ممبران صوبائی اسمبلی نے شرکت کی، اجلاس جلدی میں بلایا گیا جس کی وجہ سے کچھ ممبران شرکت نہیں کرسکے ،حکومت بنانے کے لئے 149ارکان درکار ہیں جبکہ ہمارے ممبران کی تعداد 186تک پہنچنے کی توقع ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنا نکتہ نظر منتخب ممبران کے سامنے پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارا چیلنج کیا ہے اور پنجاب کے لوگوں نے کتنی بڑی تبدیلی کر کے دکھائی ہے،وہ جماعت جوپچھلی چار دہائیوں سے مضبوط تھی 2018کے انتخابات میں اس سیاسی جماعت کو پی ٹی آئی کے کارکنان اور پنجاب بھر کے ووٹروں نے ایک دفاعی پوزیشن میں کھڑا کر دیا ہے ۔