پی ٹی اے کی جانب سے ٹیکس دہندگان کوانکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کے پیغامات آخری تاریخ سے قبل جاری کئے گئے تھے،ایف بی آر

اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے کہاہے کہ پی ٹی اے کی جانب سے ٹیکس دہندگان کوانکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کے پیغامات آخری تاریخ سے قبل جاری کئے گئے تھے۔پیر کو یہاں جاری بیان میں ترجمان ایف بی آر نے ٹیلی کام سروس پرووائیڈرز کی جا نب سے غلطی سے جاری کیے گئے ٹیکس ریٹرن میسج کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ …

اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے کہاہے کہ پی ٹی اے کی جانب سے ٹیکس دہندگان کوانکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کے پیغامات آخری تاریخ سے قبل جاری کئے گئے تھے۔پیر کو یہاں جاری بیان میں ترجمان ایف بی آر نے ٹیلی کام سروس پرووائیڈرز کی جا نب سے غلطی سے جاری کیے گئے ٹیکس ریٹرن میسج کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ ہر سال ستمبر میں فیڈرل بورڈ آف ریو نیو، پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن اتھارٹی کے ذریعے ٹیکس دہندگان کو آخری تاریخ سے قبل ا نکم ٹیکس ریٹرن جمع کرا نے کی یاددہانی کے لیے خصوصی ٹیکسٹ پیغامات بھیجتا ہے۔

اسی سلسلے کے تحت اس سال بھی ایف بی آر نے 15 ستمبر 2025ء کو پی ٹی اے سے درخواست کی کہ وہ ٹیکس دہندگان کو30 ستمبر 2025ء کی آخری تاریخ سے قبل گوشوارے جمع کرا نے کے لیے پیغامات ارسال کرے۔ یہ تمام پیغامات آخری تاریخ سے پہلے بھیج دیئے گئے تھے۔ آج ایف بی آر کو ٹیکس دہندگان کی طرف سے متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں کہ مختلف ٹیلی کام سروس پرووائیڈرز کی جا نب سے ا نہیں ایسے میسج موصول ہوئے ہیں جس میں ٹیکس سال 2025ء کے ا نکم ٹیکس ریٹرن کو 30 ستمبر 2025ء کی ٓآخری تاریخ سے پہلے جمع کرا نے کیلئے کہا گیا ہے،تحقیقات سے یہ بات واضح ہوئی ہے کہ ایف بی آر نے اس وقت ایسے کسی بھی میسج کو بھیجنے کے لئے نہیں کہا ہے

، بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ یہ میسجز ٹیلی کام سروس پرووائیڈرز کی جانب سے تکنیکی خرابی کے باعث غلطی سے بھیج دیئے گئے۔ مزید تحقیقات پر پی ٹی اے نے بھی تصدیق کی ہے کہ یہ میسجز ٹیلی کام سروس پرووائیڈرز کی تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہی جاری ہوئے ہیں۔ ایف بی آر اس معاملے کی تحقیق کر رہا ہے اور پی ٹی اے حکام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ ٹیلی کام سروس پروائیڈرز سے رابطہ کر کے اس مسئلہ کو بروقت حل کرنے میں معاو نت کرے ۔ ایف بی آر ہمیشہ معزز ٹیکس دہندگان کی رہنمائی اور مدد کے لیے دستیاب ہے اور واضح اور درست معلومات کی فراہمی کے لئے پر عزم ہے۔

مزید خبریں