لاہور۔16اگست (اے پی پی):پی ڈی ایم اے نے دریائو ں اور ندی نالوں میں سیلاب،اربن و فلیش فلڈ نگ بارے الرٹ جاری کردیا ۔ ترجمان کے مطابق 17 سے 23 اگست تک پنجاب بھر میں شدید طوفانی بارشوں اور بالائی پنجاب میں کلاڈ برسٹنگ کا خدشہ ہے جس کے باعث دریائے سندھ، ستلج، جہلم اور چناب میں پانی کے بہا ومیں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ 17 سے 19 اگست …
پی ڈی ایم اے نے دریائوں اور ندی نالوں میں سیلاب،اربن و فلیش فلڈ نگ بارے الرٹ جاری کر دیا

مزید خبریں
لاہور۔16اگست (اے پی پی):پی ڈی ایم اے نے دریائو ں اور ندی نالوں میں سیلاب،اربن و فلیش فلڈ نگ بارے الرٹ جاری کردیا ۔ ترجمان کے مطابق 17 سے 23 اگست تک پنجاب بھر میں شدید طوفانی بارشوں اور بالائی پنجاب میں کلاڈ برسٹنگ کا خدشہ ہے جس کے باعث دریائے سندھ، ستلج، جہلم اور چناب میں پانی کے بہا ومیں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ 17 سے 19 اگست کے دوران دریائے چناب اور جہلم میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔
ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کی جانب سے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور واسا حکام ، لوکل گورنمنٹ، محکمہ زراعت، محکمہ آبپاشی، محکمہ صحت، محکمہ جنگلات، لائیو اسٹاک اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ وزیر اعلی ٰپنجاب کی ہدایات کے پیش نظر تمام تر انتظامات پیشگی مکمل کریں۔ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو ٹیموں کو پیشگی حساس مقامات پر تعینات کریں۔
موسلادھار بارش کی صورت میں شہریوں کو پیشگی آگاہ کریں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ ریسکیو آپریشن کے لیے پٹرول و ڈیزل کا اسٹاک وافر مقدار میں ہونا چاہیے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ہسپتالوں میں عملہ کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام حساس مقامات بالخصوص ہسپتالوں کے اطراف نکاسی آب کو یقینی بنایا جائے۔
ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ مساجد میں اعلانات اور لوکل سطح پر شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایات جاری کی جائیں۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ کہ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں سے مکمل تعاون کریں۔پی ڈی ایم اے کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں، احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ شہری ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔








