پی ڈی ایم اے نے دریائے چناب، جہلم، راوی اور ان سے ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب کی وارننگ جاری کردی ،20 سے 24 جولائی کے دوران پنجاب کے دریاوں میں پانی کی صورتحال میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے راوی اور دریائے چناب سے ملحقہ نالوں بہیں، بسنتر، ڈیک، ایک، پلکھو، بھمبر، ہلسی اور ڈورا میں سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی …
پی ڈی ایم اے نے دریائے چناب، جہلم، راوی اور ان سے ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب کی وارننگ جاری کر دی

مزید خبریں
لاہور۔19جولائی (اے پی پی):پی ڈی ایم اے نے دریائے چناب، جہلم، راوی اور ان سے ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب کی وارننگ جاری کردی ،20 سے 24 جولائی کے دوران پنجاب کے دریاوں میں پانی کی صورتحال میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے راوی اور دریائے چناب سے ملحقہ نالوں بہیں، بسنتر، ڈیک، ایک، پلکھو، بھمبر، ہلسی اور ڈورا میں سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی ہے،اسی طرح دریائے چناب میں بھی مرالہ کے مقام پر بھی سیلاب کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے رود کوہیوں میں بھی فلیش فلڈنگ کی وارننگ جاری کی گئی ہے ،اسی طرح لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ سرگودھا اوکاڑہ ساہیوال بہاولنگر اور راولپنڈی ڈویژن میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
ترجمان کے مطابق صوبہ بھر کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور واسا حکام کو ممکنہ صورتحال سے متعلق الرٹ جاری کردیا گیا ہے جبکہ ریسکیو 1122 ، لوکل گورنمنٹ، محکمہ زراعت، محکمہ آبپاشی، محکمہ صحت، محکمہ جنگلات، لائیو اسٹاک اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو بھی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر عباس میلہ نے تمام متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ایمرجنسی کنٹرول رومز میں سٹاف کو الرٹ رکھا جائے۔ریسکیو 1122 کی ڈائزاسٹر رسپانس ٹیموں کو بھی ہائی الرٹ رکھا جائے ،جس کے لیے پٹرول و ڈیزل کا اسٹاک وافر مقدار میں ہونا چاہیے۔
ڈی جی عمر عباس میلہ نے کہا کہ عوام کو موجودہ صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا جائے۔دریاوں کے پاٹ میں موجود مکانوں اور مویشیوں کے انخلا کو یقینی بنائیں۔فلڈ ریلیف کیمپس میں خوراک، پینے کے صاف پانی و دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ڈی جی عمر عباس میلہ نے کہا کہ عوام جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ہنگامی انخلا کی صورت میں انتظامیہ سے تعاون کریں ۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب آپکا اور آپکے مال مویشیوں کا پوری طرح سے خیال رکھے گی۔شہری۔کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں .۔







