صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی بلوچستان نے جینڈر اینڈ چائلڈ سیل کے ذریعے اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے تعاون سے ’’جنسی استحصال اور زیادتی سے تحفظ اورمون سون کی تیاری اور ہنگامی ردِعمل میں حفاظتی اقدامات کو مضبوط بنانا‘‘ کے موضوع پر ایک روزہ تعارفی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔
پی ڈی ایم اے کے جینڈراینڈ چائلڈ سیل کے زیراہتمام جنسی استحصال اور زیادتی سے تحفظ ومون سون کی تیاری سے متعلق تعارفی ورکشاپ کاانعقاد

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 13 جولائی (اے پی پی):صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی بلوچستان نے جینڈر اینڈ چائلڈ سیل کے ذریعے اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے تعاون سے ’’جنسی استحصال اور زیادتی سے تحفظ اورمون سون کی تیاری اور ہنگامی ردِعمل میں حفاظتی اقدامات کو مضبوط بنانا‘‘ کے موضوع پر ایک روزہ تعارفی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ورکشاپ میں مختلف سرکاری محکموں، انسانی ہمدردی کی تنظیموں اور ترقیاتی شراکت دار اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی، جس کا مقصد آفات سے نمٹنے کی تیاری اور ہنگامی ردِعمل کے دوران تحفظ سے متعلق اقدامات کو ادارہ جاتی سطح پر مزید موثر بنانا تھا۔اس موقع پر ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ کوآرڈینیشن نوید احمد نے اپنے خطاب میں مون سون ہنگامی منصوبہ (Monsoon Contingency Plan) اور آفات سے نمٹنے کے نظام میں صنفی بنیاد پر تشدد (GBV)، بچوں کے تحفظ، PSEA اور حفاظتی اقدامات کو شامل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پی ڈی ایم اے بلوچستان آفات سے متاثرہ افراد کے وقار، تحفظ اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈی نیٹر آفس (UNRCO) کی نمائندگی کرتے ہوئے ریحانہ خلجی نے کہا کہ PSEA اور حفاظتی اقدامات انسانی ہمدردی کے بنیادی اصول ہیں۔ انہوں نے پی ڈی ایم اے بلوچستان اور اس کے جینڈر اینڈ چائلڈ سیل کو صوبائی سطح پر تحفظ کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اقوام متحدہ کی مسلسل تکنیکی معاونت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔تکنیکی سیشنز کی رہنمائی عظمیٰ زری، جینڈر ایکسپرٹ، ورلڈ فوڈ پروگرام (WFP) کنٹری آفس نے کی۔
انہوں نے شرکا کو شمولیتی اور عملی تدریسی طریقوں کے ذریعے تربیت فراہم کی۔ان نشستوں کے دوران شرکا کو PSEA کے بنیادی اصولوں، SEA اور SEAH کے درمیان فرق، متاثرہ فرد پر مبنی معاونت، شکایات درج کرانے اور ریفرل کے نظام، نیز ہنگامی حالات میں درپیش حفاظتی خطرات سے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔ورکشاپ میں مختلف اداروں کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی ۔ورکشاپ کا اختتام اس عزم کے ساتھ ہوا کہ اداروں کے درمیان باہمی رابطے اور تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا اور PSEA اور حفاظتی اقدامات کو آفات سے نمٹنے کی تیاری اور ہنگامی ردِعمل کے نظام کا مستقل حصہ بنایا جائے گا تاکہ بلوچستان بھر میں محفوظ، باوقار، جامع اور جوابدہ انسانی امداد کی فراہمی کو مزید موثر بنایا جا سکے۔








