اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم جلسوں نے نواز شریف کا اصل گیم پلان بے نقاب کر دیا ہے ۔ پیر کے روز اپنے ایک بیان میں علی زیدی نے کہا کہ نوازشریف الطاف حسین کے قدموں پر چل پڑے ہیں جو اب کھل کر ریاست دشمنی پر اتر آئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف جب اقتدار …
پی ڈی ایم جلسوں نے نواز شریف کا اصل گیم پلان بے نقاب کر دیا ، علی زیدی

مزید خبریں
اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم جلسوں نے نواز شریف کا اصل گیم پلان بے نقاب کر دیا ہے ۔ پیر کے روز اپنے ایک بیان میں علی زیدی نے کہا کہ نوازشریف الطاف حسین کے قدموں پر چل پڑے ہیں جو اب کھل کر ریاست دشمنی پر اتر آئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف جب اقتدار میں تھے تو انہوں نے جان بوجھ کر پاکستان کو قرضوں کی دلدل میںجکڑنے کا جال بچھانے کا منصوبہ بنایا تاکہ ہماری قومی سلامتی خطرے میں ڈال دے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کا مقصد معیشت کو تباہ کرنے کے بعد کشمیر بیچنا اور ان کی شرائط پر بھارت کے سامنے سرجھکانا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ہٹلر نریندر مودی اور اجیت دوول سے نوازشریف کی خفیہ ملاقاتیں اس کے گیم پلان کی مثالیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ نوازشریف کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا اور عوام نے وزیر اعظم عمران خان کو منتخب کر لیا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان وہ لیڈر ہیں جنہوں نے کھل کر مودی کے فاشزم پالیسیوں اور بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں عوام پر ظلم و زیادتیوں کو بے نقاب کیا اور اسلامو فوبیا کی مذمت کی ۔ علی زیدی نے کہا کہ گزشتہ 26ماہ کے دوران پاکستان کی معیشت مستحکم ہونے کے بعد اب بڑھوتری کی جانب گامزن ہے ۔








