چائنا کی جانب سے سندھ پولیس کو ہنڈا 150 موٹر سائیکلیں اور واکی ٹاکی عطیہ کئے گئے

کراچی ۔ 8 اگست (اے پی پی) سنٹرل پولیس آفس کراچی میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی سے قونصل جنرل چائنا وان یو (Wan yu) پر مشتمل تین رکنی وفد نے ملاقات کی۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تقریب میں ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی ڈاکٹر جمیل، اے آئی جی ٹی اینڈ ٹی، اے آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن، اے آئی جی آپریشنز …

کراچی ۔ 8 اگست (اے پی پی) سنٹرل پولیس آفس کراچی میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی سے قونصل جنرل چائنا وان یو (Wan yu) پر مشتمل تین رکنی وفد نے ملاقات کی۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تقریب میں ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی ڈاکٹر جمیل، اے آئی جی ٹی اینڈ ٹی، اے آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن، اے آئی جی آپریشنز سندھ، اے آئی جی ایڈمن سی پی او اور اے آئی جی لا جسٹکس بھی شریک تھے۔ اس موقع پر حکومت چائنا کی جانب سے سندھ پولیس کو ہنڈا 150 سی سی کی 42 موٹر سائیکلیں اور 150 واکی ٹاکی سیٹس بطور عطیہ پیش کئے گئے۔ آئی جی سندھ نے قونصل جنرل چائنا پر مشتمل تین رکنی وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حکومت چائنا کے لئے نیک تمنا¶ں کا اظہار کیا اور پولیسنگ کے عمل کو م¶ثر اور مربوط بنانے کے ضمن میں ان کے تعاون کو ایک سنگ میل قرار دیا۔

مزید خبریں