میرپور۔ 5 مئی (اے پی پی)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں میں ملکی اور علاقائی ثقافتی ورثہ کو صحت مند سرگرمیوں کے ساتھ فروغ دینے کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ وہ اتوار کو یہاں لہڑی میں تین روزہ ثمر ٹورازم فیسٹول کی اختتامی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے …
چاروں صوبوں میں ثقافتی ورثہ کو صحت مند سرگرمیوں کے ساتھ فروغ دینے کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے،وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور

مزید خبریں
میرپور۔ 5 مئی (اے پی پی)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں میں ملکی اور علاقائی ثقافتی ورثہ کو صحت مند سرگرمیوں کے ساتھ فروغ دینے کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ وہ اتوار کو یہاں لہڑی میں تین روزہ ثمر ٹورازم فیسٹول کی اختتامی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر نے صوبہ پنجاب اور آزاد کشمیر کے سنگم پر واقعہ لہڑی کے مقام پر منعقدہ اس ہارس و کیٹل شو اور گرینڈ فیسٹول کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ چاروں صوبوں سے گھڑ سواری سمیت دیگر مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس فیسٹول سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ آزاد جموں وکشمیر سمیت پورے جموں کشمیر کی ثقافت کے فروغ کیلئے یہ ایک اہم سرگرمی ہے۔ فیسٹول میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسی تقریبات سے نہ صرف صحت مند سرگرمیوں کو فروغ ملتا ہے بلکہ چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے درمیان قومی اتحاد اور یکجہتی کو بھی فروغ ملتا ہے۔ گنڈا پور نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے ہونے والی مشغولیت کی وجہ سے ثقافت اور ورثہ سے لوگ دور ہوتے جارہے ہیں اس قسم کے فیسٹول سے ملکی اور علاقائی ثقافت اور ورثہ کو فروغ مل رہا ہے۔ ایسے پروگراموںکی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے۔ قبل ازیں علی امین گنڈاپور نے جوولن تھرو میں ڈی جی خان جوولین کلب کی جانب سے حصہ لیا اس موقع پر موجود شائقین نے دل کھو کر انہیں داد دی۔ بعد ازاں وزیر امور کشمیر نے نمایاں کارکردگی کے حامل افراد میں شیلڈز تقسیم کیں۔








