چاند کا جیوڈیسک سسٹم بنا رہے ہیں، امریکا

واشنگٹن ۔25مئی (اے پی پی):امریکا کے قومی جغرافی خبر رساں ایجنسی کے ڈائریکٹر برگیڈیئر فرینک وِد ورتھ نےاعلان کیا ہے کہ ہم چاند کا جیوڈیسک سسٹم بنا رہے ہیں۔ترک خبررساں ادارے کے مطابق سینٹ لوئس میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں برگیڈیئر فرینک وِد ورتھ نے بتایا کہ اس وقت ناسا، محکمہ جیولوجی ریسرچ ، امریکی خلائی فورسز اور خلائی کمانڈ آفس کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے ، ہمارا منصوبہ مستقبل میں چاند کے زائرین کی سہولت کے لئے دنیا کے جی پی ایس جیسا صائب اور قابل اعتبار رہبری کا اہل ‘لونر جیوڈیسک سسٹم ‘ قائم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ “لُونر ریفرنس فریم ورک” نامی یہ سسٹم جی پی ایس کی طرح سمت شناسی کی صلاحیت کا حامل ہو گا اور چاند پر قطعی لمبائی، چوڑائی اور زمانی ڈیٹا فراہم کرنے والے وہی فرائض سرانجام دے گا جو عالمی جیو ڈیسک نظام زمین پر سرانجام دے رہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ مذکورہ منصوبہ امریکہ وزارت دفاع ‘پینٹاگون’ کے زیرِ انتظام چلایا جا رہا ہے۔