چاہے کیسے ہی حالات کیوں نہ ہوں عدلیہ کی خود مختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے ، چیف جسٹس آف پاکستان

اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ چاہے کیسے ہی حالات کیوں نہ ہوں عدلیہ کی خود مختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔ یہ بات یہاں چیف جسٹس آف پاکستان نے چار نومبر 2020 ء کو ریٹائر ہونے والے سپریم کورٹ کے معزز جج جسٹس فیصل عرب کے اعزاز میں سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کی جانب سے دیے …

اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ چاہے کیسے ہی حالات کیوں نہ ہوں عدلیہ کی خود مختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔ یہ بات یہاں چیف جسٹس آف پاکستان نے چار نومبر 2020 ء کو ریٹائر ہونے والے سپریم کورٹ کے معزز جج جسٹس فیصل عرب کے اعزاز میں سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کی جانب سے دیے گئے عشائیے کی تقریب سے خطاب میں کہی۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ بینچ اور بار ایکدوسرے کیلئے لازم ملزوم ہیں، آزاد عدلیہ پاکستانی معاشرہ کا اہم جزو ہے ، جسٹس فیصل عرب نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ اتنے لوگ دیکھ کر تو مجھے اپنی شادی یاد آ گئی ہے ، انہوں نے کہا کہ میں پہلی دفعہ ریٹائر نہیں ہو رہا ایک مرتبہ پہلے پرویز مشرف دور میں 3 نومبر 2007 ء کو مجھے گھر بھیج دیا گیا تھا،اس موقع پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سید قلب حسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلا برادری اعلیٰ عدلیہ کے ججز صاحبان کو یہ یقین دلاتی ہے کہ وہ انصاف پر مبنی فیصلے کریں ہم سیسه پلائی دیوار کی طرح ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی اعظم نذیر تارڑ نے کہا وکلا برادری ہمیشہ عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہوئی ہے اور خود مختار عدلیہ کا ساتھ دیتے رہیں گے ۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے معزز جج جسٹس فیصل عرب چار نومبر 2020ء کو ریٹائر ہو رہے ہیں ۔