چمن پاک افغان سرحد پر مردم شماری کا آغاز کردیا گیا

چمن ۔18مئی(اے پی پی)چمن پاک افغان سرحد پر زیرولائن کے قریب کلی جہانگیر اور کلی لقمان میں مردم شماری کا آغاز کردیا گیا ہے،ضلعی انتظامیہ اور مردم شماری کا آغاز گزشتہ روز سے کیا گیا۔ چمن کے ضلعی حکام کے مطابق دو ہفتے پاکستان اور افغانستان کے فورسز کے درمیان زیرولائن کے قریب سرحدی حدود کے تنازعہ پر شدید جھڑپ کے بعد زیرولائن کے قریب کلی لقمان اور کلی جہانگیر …

چمن ۔18مئی(اے پی پی)چمن پاک افغان سرحد پر زیرولائن کے قریب کلی جہانگیر اور کلی لقمان میں مردم شماری کا آغاز کردیا گیا ہے،ضلعی انتظامیہ اور مردم شماری کا آغاز گزشتہ روز سے کیا گیا۔ چمن کے ضلعی حکام کے مطابق دو ہفتے پاکستان اور افغانستان کے فورسز کے درمیان زیرولائن کے قریب سرحدی حدود کے تنازعہ پر شدید جھڑپ کے بعد زیرولائن کے قریب کلی لقمان اور کلی جہانگیر میں خانہ و مردم شماری کا عمل تعطل کا شکار ہوا تھا ۔ضلعی انتظامیہ کے حکام کے مطابق زیرولائن کے قریب گزشتہ روز سے کلی جہانگیر اور کلی لقمان میں مردم شماری کا عمل دوبارہ سے شروع کردیا گیا ہے

Leave a Reply