اسلام آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ ہم نے قانون بنایا ہے کہ نئے منصوبوں پر موٹروے پولیس کے لئے گاڑیاں خریدی جائیں گی تاہم این ایچ اے کے افسران کے لئے گاڑیاں نہیں خریدی جائیں گی جبکہ وزارت میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں کسی منصوبے کے لئے ٹوکن منی رکھنے کی حوصلہ شکنی کر رہے ہیں' دیگر …
سندھ’ خیبرپختونخوا ‘ بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے لوگوں کو موٹروے کے حوالے سے جو حق نہیں ملا وہ انہیں دیں گے ، وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ ہم نے قانون بنایا ہے کہ نئے منصوبوں پر موٹروے پولیس کے لئے گاڑیاں خریدی جائیں گی تاہم این ایچ اے کے افسران کے لئے گاڑیاں نہیں خریدی جائیں گی جبکہ وزارت میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں کسی منصوبے کے لئے ٹوکن منی رکھنے کی حوصلہ شکنی کر رہے ہیں’ دیگر وزارتیں بھی اس پر عمل کریں۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں مختلف اراکین کی جانب سے اٹھائے جانے والے نکتہ اعتراض کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملتان سکھر موٹروے کی تکمیل وقت سے پہلے ہوئی ہے۔ سندھ’ خیبرپختونخوا ‘ بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے لوگوں کو موٹروے کے حوالے سے جو حق نہیں ملا وہ ہم انہیں دیں گے۔ ہم نے اپنا ریونیو 25 ارب سے بڑھا کر 50 ارب روپے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں منصوبوں کے لئے ٹوکن منی رکھنے کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔ ہم نے یہ طے کیا ہے کہ منصوبہ بندی میں بے شک تاخیر ہو تاہم منصوبہ اسی وقت شروع کریں گے جب اس کے لئے فنڈز دستیاب ہوں تاکہ لاگت بھی نہ بڑھے’ ڈیزائنگ میں تبدیلی نہ ہو اور اراضی کا بھی کوئی تنازعہ نہ ہو۔ لواری ٹنل 12 ارب سے شروع ہوکر 35 ارب سے تجاوز کر گیا تھا جس کی وجہ منصوبہ بندی کا نہ ہونا تھا۔ ہم نے پاکستان کی تاریخ کے سب سے زیادہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پر منصوبے منظور کرائے ہیں۔ حیدرآباد سکھر موٹروے ‘ سوات موٹروے فیز ٹو اور میانوالی مظفرگڑھ روڈ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے این ایچ اے کا ہدف سو ارب روپے سالانہ رکھا ہے۔ ہم نے جی آئی ایس میپنگ اور ریسٹ ایریاز کی لیز کے نرخ بڑھا کر اپنے ریونیو میں اضافہ کیا ہے۔ سرکاری شعبہ کا ترقیاتی پروگرام صحت’ تعلیم اور پانی جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی پر صرف ہونا چاہیے۔ ہم اپنے وسائل سے تمام سڑکیں بنائیں گے۔








