اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) چمڑے کے ملبوسات کی ملکی برآمدات میں مئی 2019ءکے دوران 16.18 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق مئی 2019ءمیں لیدر گارمنٹس کی برآمدات 3.2 ارب روپے تک بڑھ گئیں جبکہ اپریل 2019ءکے دوران برآمدات کا حجم 2.8 ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح اپریل 2019ءکے مقابلہ میں مئی 2019ءکے دوران چمڑے …
چمڑے کے ملبوسات کی برآمدات میں مئی کے دوران 16.18 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) چمڑے کے ملبوسات کی ملکی برآمدات میں مئی 2019ءکے دوران 16.18 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق مئی 2019ءمیں لیدر گارمنٹس کی برآمدات 3.2 ارب روپے تک بڑھ گئیں جبکہ اپریل 2019ءکے دوران برآمدات کا حجم 2.8 ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح اپریل 2019ءکے مقابلہ میں مئی 2019ءکے دوران چمڑے کے ملبوسات کی قومی برآمدات میں 40 کروڑ روپے یعنی 16 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔








