چودہ اگست کو یوم آزادی کے بجائے کوئی اور دن منانے کی بات کرنے والے وہی لوگ ہیں جنہوں نے قیام پاکستان کی مخالفت کی تھی ،شیخ رشید احمد

اسلام آباد ۔ 09 اگست (اے پی پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 14اگست کو یوم آزادی کے بجائے کوئی اور دن منانے کی بات کرنے والے درحقیقت وہی لوگ ہیں جنہوں نے قیام پاکستان کے وقت بھی پاکستان بننے کی مخالفت کی تھی ،ساری قوم عمران خان کی قیادت میں14اگست کو نئے پاکستان کا تاریخی جشن آزادی منائے گی ، ۔جمعرات کو …

اسلام آباد ۔ 09 اگست (اے پی پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 14اگست کو یوم آزادی کے بجائے کوئی اور دن منانے کی بات کرنے والے درحقیقت وہی لوگ ہیں جنہوں نے قیام پاکستان کے وقت بھی پاکستان بننے کی مخالفت کی تھی ،ساری قوم عمران خان کی قیادت میں14اگست کو نئے پاکستان کا تاریخی جشن آزادی منائے گی ، ۔جمعرات کو جاری کیے گئے اپنے ویڈیو بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وہ 14 اگست کو یوم آزادی کی بجائے کوئی اور دن منائیں گے اور شہباز شریف نے بھی ان کی تائید کی ہے ،یہ و ہی لوگ ہیں جو پاکستان بنانے کے مخالف تھے ۔انہوں نے کہا کہ 13اگست کی رات 11بجے لال حویلی راولپنڈی کے باہر یوم آزادی کا بھرپور جشن منایا جائے گا ۔