لاہور۔24دسمبر (اے پی پی):صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت سپیشل اکنامک زون اتھارٹی پنجاب کا 11 واں اجلاس منعقد ہوا۔پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس میں10 نکاتی ایجنڈے پر غور کیاگیا۔ اجلاس میں ایم تھری انڈسٹریل سٹی،سمارٹ سپیشل اکنامک زون اور یونائیٹڈ بزنس پارک سپیشل اکنامک زون میں توسیع کی منظوری دی گئی۔ ایم تھری انڈسٹریل سٹی میں آیون انرجی کو …
چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت سپیشل اکنامک زون اتھارٹی پنجاب کااجلاس، یونائیٹڈ بزنس پارک سپیشل اکنامک زون میں توسیع کی منظوری

مزید خبریں
لاہور۔24دسمبر (اے پی پی):صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت سپیشل اکنامک زون اتھارٹی پنجاب کا 11 واں اجلاس منعقد ہوا۔پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس میں10 نکاتی ایجنڈے پر غور کیاگیا۔ اجلاس میں ایم تھری انڈسٹریل سٹی،سمارٹ سپیشل اکنامک زون اور یونائیٹڈ بزنس پارک سپیشل اکنامک زون میں توسیع کی منظوری دی گئی۔
ایم تھری انڈسٹریل سٹی میں آیون انرجی کو ایس ای ذی انٹرپرائزز کا درجہ دینے کا معاملہ سیزا کی ذیلی کمیٹی کے سپردکیاگیاہے۔کمیٹی معاملہ کا ہر پہلو سے جائزہ لے کر اپنی تجویز اتھارٹی کے سامنے رکھے گی۔ چوہدری شافع حسین نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سپیشل اکنامک زونز معاشی ترقی کے انجن ہیں،سپیشل اکنامک زونز میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے وسیع مواقع موجود ہیں،یہاں سرمایہ کاری پر 10سال تک انکم ٹیکس کی چھوٹ اور ایک مرتبہ ڈیوٹی فری مشینری کی درآمد کی سہولت موجود ہے۔
چوہدری شافع حسین نے کہاکہ خصوصی اقتصادی زونز میں نئے صنعتی یونٹس تیزی سے لگ رہے ہیں،سپیشل اکنامک زونز میں عالمی معیار کا صنعتی انفراسٹرکچر موجود ہے،سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے یہاں مختلف بنکوں کی برانچیں بھی لارہے ہیں۔
ڈائریکٹرجنرل پنجاب سرمایہ کاری بورڈ ڈاکٹر سہیل احمد نے اجلاس کوبریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں 23 سپیشل اکنامک زونز موجود ہیں،پیڈمک کے زیر اہتمام 4 اور فیڈمک کے زیر اہتمام 3 جبکہ وفاق کے زیر اہتمام ایک خصوصی اقتصادی زون موجود ہے،نجی شعبے میں 15سپشل اکنامک زونز موجود ہیں۔ سپیشل سیکرٹری انڈسٹری، ڈی جی پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اور سیزا کے دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔








