اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے چھ ستمبر کو یوم دفاع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ایصال ثواب کے لئے ان کی نسبت سے پودے لگانے کی اپیل کر دی۔ یوم دفاع کے حوالے سے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ چھ ستمبر کا دن شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن …
چھ ستمبر کو یوم دفاع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ایصال ثواب کے لئے ان کی نسبت سے پودے لگائیں، ملک امین اسلم

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے چھ ستمبر کو یوم دفاع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ایصال ثواب کے لئے ان کی نسبت سے پودے لگانے کی اپیل کر دی۔ یوم دفاع کے حوالے سے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ چھ ستمبر کا دن شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1965کی جنگ میں ہمارے فوجیوں نے بھارت کو پسپا کیا اور اپنی قیمتی جانوان کا نزرانہ بھی پیش کر ملک کا دفاع کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم چھ ستمبر کا دن اپنے شہدا کے نام کرتے ہیں اور ان کی یاد میں فاتحہ خوانی بھی کرتے ہیں۔ ملک امین اسلم نے قوم سے اپیل کی کہ اپنے شہدا کے نام پر صدقہ جاریہ کے طور پر ایک ایک پودا ضرور لگائیں۔








